Phone Number

03112481678

Our Location

Karachi

 

دلولہ ہزارہ ویلفیئر کمیٹی کراچی

تعارف دلولہ
ہزارہ ڈویژن کا مرکزی مقام ضلع ایبٹ آباد پاکستان کے خوبصورت پہاڑوں میں گھرا ہوا ضلع ایبٹ آباد ہے۔ تعلیمی و دینی تعلیم، تہذیب و تمدن، امن و امان اور خوش اخلاقی میں اپنی مثال آپ ہے۔ دلولہ گاؤں ضلع ایبٹ آباد میں واقع ہے۔ یہاں کے لوگ محنتی، باہمت اور خوش اخلاق ہیں۔ کراچی اور دیگر شہروں میں مقیم دلولہ کے لوگ مختلف شعبہ ہائے زندگی میں مصروف عمل ہیں۔
یہاں کے لوگ آپس میں اتفاق و اتحاد سے رہتے ہیں اور ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہوتے ہیں۔ یہی جذبہ ہمارے لئے سرمایہ افتخار ہے۔ اسی جذبے کو مزید مضبوط کرنے اور ایک دوسرے سے روابط بڑھانے کے لئے دلولہ ہزارہ ویلفیئر کمیٹی کراچی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ اس کمیٹی کا مقصد ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ رکھنا اور اپنی بستی کے کام آنا ہے۔

تعارف دلولہ ہزارہ ویلفیئر کمیٹی

فروری 2009 میں برسرِ روزگار بیرون ملک، دوسرے شہروں اور کراچی میں مقیم نوجوانوں کے احساسات کو مدنظر رکھتے ہوئے 10 مارچ 2009 کو دلولہ ہزارہ ویلفیئر کمیٹی کا باقاعدہ قیام عمل میں آیا۔
کراچی میں مقیم دوستوں نے مشاورت سے اس کا مکمل ڈھانچہ تیار کیا اور اس کی روشنی میں دیہی کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا۔
یہ کمیٹی ہر سال دلولہ گاؤں میں کھیلوں کا انعقاد، تعلیمی تقریبات اور مختلف فلاحی کام سرانجام دیتی ہے۔

منشور دلولہ ہزارہ ویلفیئر کمیٹی

خوشی اور غمی کے مواقع پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا اس کمیٹی کا بنیادی مقصد ہے۔
ہزاروں میل دور رہتے ہوئے جب اپنا کوئی قریبی رشتہ دار دنیا سے رخصت ہوتا ہے، یا کوئی خوشی کا موقع آتا ہے، تو ہم سب کا فرض بنتا ہے کہ ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہوں۔
اس کے علاوہ گاؤں کی ترقی، تعلیم کے فروغ، اور عوامی بہبود کے لئے کام کرنا بھی اس کمیٹی کا مشن ہے۔
کراچی میں مقیم دلولہ کے دوست اس مقصد کے تحت کمیٹی کے ساتھ ہر وقت رابطے میں رہتے ہیں اور ہر ممکن تعاون فراہم کرتے ہیں